قلات; جمعیت علما ء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی بندش سے پانچ لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو ان کے کاروبار پر کیو ں قدغن لگاتی ہیں صوبے میں مختلف سرکاری اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں اسامیاں خالی ہو نے کے باوجود لاکھوں کی کی تعداد میں نوجوانوں کا بے روزگار ہونا حکومتی کار کردہ گی پر سوالیہ نشان ہیں۔
صوبائی حکومت نوجوانوں کو متباد ل روزگار فراہم کرنے تک ایرانی تیل کے کاروبار کو فوری طور پر بحال کرے گزشتہ روزکلغلی اور بسیمہ کے مقام پر تیل بردار گاڑیوں کو ویران علاقے میں تین روز تک مسلسل روکنا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایرانی تیل کاکا روبار کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جمعیت علما ء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل عمران نیازی نے لاکھوں ملازمتیں دینے کا علان کیا تھا مگر حکومت میں آنے کے بعد لاکھوں نواجوانوں کا روزگار چھین لیا ہے موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں۔
بلوچستان میں ایرانی تیل کے کاروبار سے لاکھوں نوجوانوں کا روزگار وابستہ ہیں اور اس کاروبار سے ہزاروں گھرانوں کے چھولحے جلتے ہیں مگر صوبائی حکومت نے حاثات کو سبب بنا کر اس کاروبار کو بند کر دیا ہے حکومت کو چاہیے کہ حادثات سے بچنے کے لیئے قومی شاہراہ کو دو رویہ کرے ویسے بھی تیس سال قبل بنائی گئی کوئٹہ کراچی سنگل روڈ موجودہ ٹریفک کے لیئے ناکافی ہیں مگر صرف حادثات کو جواز بنا کر لاکھو ں لوگوں سے ان کا کاروبار چھیننا ظلم و زیادتی کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ملک کا پسماندہ ترین صوبہ ہے اس میں نہ کوئی فیکٹری ہے اور نہی روزگار فراہم کرنے کا کوئی ادارہ ہے کہ جو یہاں کے غریب عوام کو روزگار فراہم کر سکیں صوبائی حکومت کے کئی اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود یہا ں کی تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیئے ملازمت کے لیئے سرگردان ہیں یہ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔
حکومت لاکھوں لوگوں کی زریعہ معاش چھین کر اپنے لیئے لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ بنا رہی ہیں لہذا نوجوانوں کو غلط راہوں پر بھٹکنے سے قبل ایرانی تیل کے کاروبار سے فوری طورپر پابندی ہٹائی جائے تاکہ بے روزگار نوجوان اپنا محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرسکیں۔
Muhammad nawaz
یہی حال بغیر ورانٹی موبائیلز کا ہے کہ اس ظالم حکومت ارمی نے لوگوں سے اس کا روزگار کیسے چینا