|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2014

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے،  میران شاہ میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرعمرماراگیا جبکہ میرعلی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کی 6 کمین گاہیں تباہ کردی گئیں، اس کے علاوہ 19 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کردیا آئی ایس پی آر کے مطابق میانوالی کے قریب دریائے سندھ پار کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے  3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہےجو بم  اور خودکش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے۔ پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان سے شہری آبادی کو نکال لیا گیا ہے جب کہ آئی ڈی پیز کے لئے امداد سامان اکٹھی کرنے کے مراکز کی تعداد بڑھا کر 53 کردیئے گئے ہیں، اب تک 131 ٹن راشن بنوں بھجوا دیا گیا ہے راشم تقسیم کرنے کے 6 مراکز سے 21 ہزار پیکٹ تقسیم کردیئے گئے اور موبائل سمز کے ذریعے آئی ڈی پیز میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔