|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2019

قلات : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے طلباء حصول تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اساتزہ معماران قوم کی صحیح رہنمائی کریں تاکہ ہمارے آج کے معمار آگے جاکر قوم و ملت کا نام روشن کرے ڈگری کالج اور گرلز کالج قلات میں اساتزہ کی کمی کو دور کرنے کے لیئے آعلیٰ حکام سے بات کرونگا موجودہ نااہل ونالائق حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں تاہم مسائل کے حل کے لیئے کوشش کرونگا عمران نیازی نے حکومت سے قبل عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ یکسر بھول گئے اس کے برعکس وہ غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈگری کالج قلات کی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر عبدالحی دہوار نے سپاسنامہ پیش کیا تقریب سے پروفیسر شیراحمد اور دیگر نے بھی خطا ب کیا رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمد شاہ نے کہا کہ آج مجھے یہ دیکر بہت خوشی ہوئی کہ ڈگری کالج قلات میں بڑی تعداد میں طلباء علم حاصل کررہے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہیں ہمیں اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لیئے طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا کیونکہ علم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا ہے اس لیئے طلباء کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج اور گرلز کالج قلات میں اساتزہ کی کمی کو دور کرنے کے لیئے آعلیٰ حکام سے بات ضرور کرونگا آئی ٹی لیب بجلی کے مسائل سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیئے بھی ترجیحی بنیادوں پر کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے خیر ہے اس سے کسی بھی کام کی توقع نہیں کیا جاسکتی ہیں تاہم مسائل کے حل کے لیئے کوشش کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے حکومت میں آنے سے قبل قوم کو جو سبز باغ دیکھا ئے تھے اس پر عملدرآمد نہیں کرسکا بلکہ اس کے بر عکس قوم پر مہنگائی کا طوفان برپا کیا لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کے نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے لوگ انتہائی کسمپرسی کے زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے کاروبار کو بند کرنا لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کے مترادف ہے حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیئے ایرانی تیل کے کاروبار پر پابندی لگارہے ہیں۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ قومی شاہراہوں کو ڈبل رویہ کرے اور ایرانی تیل کے کاروبار کو قانونی کر کے غریب اور بے روزگار نوجوانوں کے کاروبار پر قدغن نہ لگائے کیونکہ حکومت عوام کو روزگار تو نہیں دے سکتی ہے تو انہیں کاروبار کرنے سے کیوں روکتی ہے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمد شاہ پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر عبدالحی دہوار اور دیگر نے نمایاں کاکردہگی پیش کرنے والے طلباء میں شیلڈ تقسیم کیئے۔