|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2019

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے 500 ملین لاگت سے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں سیکریٹری لیبر بشیر بازئی پیر کے روز لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں واقع پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرحب کا دورہ کیا۔

وائس پرنسپل غلام رضا نے سیکریٹری لیبر بشیر بازئی کو ادارے میں زیر تربیت نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مند بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،سیکریٹری لیبر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے نے اپنے قیام سے لیکر ابتک 4500 نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کی جسکی بدولت آج وہ مختلف صنعتوں میں برسر روزگار ہونے کیساتھ صنعتی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری لیبر نے پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبوں اور ورکشاپس کا معائنہ کیا،سیکریٹری لیبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام سے قبل یہاں کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے منصوبے کی منظوری دیدی گئی یے یورپی یونین کے تعاون سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔

جبکہ بلڈنگز کی مرمت کیساتھ نئے ورکشاپ بھی قائم کئے جائیں گے،انہوں نے لسبیلہ میں قائم اہم صنعتی اداروں حبکو اور بائیکو کیساتھ میٹنگز بھی منعقد کی گئیں ہیں تاکہ یہا ں سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں کو صنعتی اداروں میں کھپایا جاسکے سیکرٹری لیبر کے دورے کے موقع پر لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے وفد نے بھی ان سے ملاقات کی اور صنعتکاروں کی جانب سے پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کو بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ادارے کو بھی جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کی فراہمی کی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراء،،سیکریٹری لیبر نے بعد ازاں جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر آغاغلام رسول نوشیروانی کے ہمراہ انڈسٹریل زون میں واقع سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی دورہ کیا۔

مسائل سے آگہی حاصل کی انہوں نے ہسپتال میں محنت کشوں کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے قائم پچاس بیڈ کے ہسپتال کے لیبارٹری و ایکسرے روم کاوزٹ بھی کیا،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ہدایات جاری کیں کہ اخراجات میں کمی کی جائے،محنت کشوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،سیکریٹری لیبر نے ہسپتال اسٹاف کی حاضریاں یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کے احکامات بھی جاری کئیے۔