|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2019

گوادر:  صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ چین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات پر مبنی ہے جودن بہ دن مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ بلوچستان میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بلوچستان حکومت نے مائینز پا لیسی منظوری کی ہے۔ بلوچستان سر مایہ کاروں کے لئے محفوظ جگہ بن چکی ہے۔

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اور چائنیز قونصل جنرل مسٹر وانگ نے یہاں گوادر میں چائنا بزنس سنٹر میں چائنہ ایڈ ہسپتال اور چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔ دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے نقاب کشا ئی کرکے رکھ دیا ہے۔

تقر یب سے اپنے خطاب کے دوران صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھاکہ بلوچستان سیکورٹی فورسز کی قر بانیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لئے محفوظ جگہ بن چکی ہے یہاں معد نیات اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سر ما یہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں جن کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں آکر سر مایہ کریں حکومت ان کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکومت بلوچستان نے مائینز پا لسیی کی باقاعدہ منظوری بھی دی ہے جس کا مقصد یہاں پر معدنیات کے استعمال اور صوبہ کو ترقی دینا ہے تاکہ روزگار کے نئے در پید اہونے کے ساتھ ساتھ خوشحالی کے اقدامات کو مہمیز فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گوادر میں ھسپتال اور فنی ادارے کے قیام کے منصوبوں کو خوش آمدید کہتی ہے یہ قدم پاک چین دوستی کی لازوال دوستی کامظہر ہے ھسپتال اور ٹینیکل انسٹیو ٹ کے قیام سے اہلیان گوادر کو صحت عامہ کی سہو لیات اور فنی تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی جس پر ہم چائینز حکومت کے بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ گوادر میں میگا منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اہلیان گوادر کے لئے سوشل سیکٹر کے اس طرح کے منصوبوں کے قیام کا تسلسل جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی گواد رمیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے گوادر میں بجلی کے بحران پرمستقل طور پر قابو پانے کے لئے گوادر کو بہت جلد نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائے گا جس کے بعد یہاں توانائی کابحران پیدا نہیں ہوگا۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے چائنیز قونصل جنرل مسٹر وانگ کا کہنا تھا کہ چائنیز حکومت گواد ر کی تعمیر او ر ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے جزبہ سے بھی سرشار ہے ھسپتال اور ٹیکنیکل انسٹیوٹ کے قیام کے منصوبے اسی کا تسلسل ہے ہم پاکستان کو معاشی طور پر ایک مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ اہلیان گوادر کو طبی اور فنی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد مقامی لوگوں کو ترقی کے عمل میں شراکت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ھسپتال اور ٹیکنیکل انسٹیوٹ کا منصوبہ 327ملین روپے کی گرانٹ سے مکمل کیا جائے گا ھسپتال عصر حاضر کے تمام طبی سہو لیات سے مزین ایک سو پچاس بیڈ کی ھسپتال ہوگی جبکہ ٹیکنیکل انسٹیوٹ میں فنی تعلیم کی فراہمی کے لئے جد ید مشنری اورآلات نصب ہونگے۔

تقر یب سے چیئر مین جی پی اے گوادر نصیر کاشانی، چیئر مین چائنا پورٹ اینڈ ہولڈنگ کمپنی باؤ ژنگ اور جی ڈی اے گوادر شازیب کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقر یب میں صوبائی وزیر ریو نیو سلیم کھو سو، وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے فشر یز حاجی اکبر آسکانی، مشیر صوبائی حکومت مبین خلجی، جی او سی پاک فوج میجر جنرل عامر نجم،کموسٹ پاک نیوی کموڈور سید فیصل شاہ، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد وسیم اور دیگر سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔ آخر میں صوبائی وزراء اور دیگر مہمانوں میں سوینئیر کے تحائف پیش کئے گئے۔