|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2019

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لیٹروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق جوہوااس پربھی ردعمل تھا، آرمی چیف کی توسیع کوئی پہلی بار نہیں ہورہی تھی لیکن توسیع کے معاملے پر جو بریکنگ نیوز ہوئی اسے اچھا نہیں دیکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے اداروں میں فاصلےبڑھتےجارہے ہیں اگر مشرف غدار ہو سکتے ہیں تو ضمانتیں لینے والے چوروں لٹیروں پر کیا کہیں؟ عدالتی فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیےگئے، ہمارےپڑوس میں شہریت بل کیخلاف بھرپوراحتجاج چل رہاہے ایسےحالات میں پاک فوج کیخلاف ایسی باتیں کرنےسےنقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلےپر سخت ردعمل آیا ہے، میرے حلقےمیں بھی میں فیصلے پر اضطراب پایاجاتاہے، اہم اداروں کو نہ چھیڑا جائے بہت نقصان اٹھانا پڑسکتا ہےجب کہ پرویز مشرف فیصلےکےخلاف اپیل کاحق رکھتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان واپس آکرفیصلہ کریں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کےدرمیان کوئی رنجش نہیں ہے سیاسی حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔