قلات: آل پارٹیز گریڈ الائنس کے زیر اہتمام قلات میں شدید سردی میں بجلی کی طویل بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سوئی گیس کی بندش صحت اور تعلیمی سہولیات کا فقدان سڑکوں کی خستہ حالی سمیت ملازمتوں میں بندر بانٹ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام قادر عمرانی نے کی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے شہید لونگ خان چوک پر پہنچ کر بڑے جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے بی این پی عوامی کے آرگنائزر حاجی غلام قادر عمرانی سنی تحریک بلوچستان بورڈ کے چیئرمین علامہ حسن سعیدی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ عبدالوحید بلوچ کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر حسین بخش رئیسانی جمعیت علماء اسلام کے عبداللہ لانگو تحریک لبیک کے مولانا عبدالحی صدر انجمن نوجوانان کے صدر میر ایاز مینگل یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر وقار قمبرانی مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک عبدالحلیم زہری ودیگر نے کہا کہ بلوچستان کا قدیم اور تاریخی شہر شدید سردی کے باوجو د کیسکو کی جانب سے سٹی فیڈرز پربجلی کی طویل بیس گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور فورس لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
دوسری جانب خون جمادینے والی سردی میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے گیس گزشتہ کئی سالوں سے فراہم نہیں کیا جارہا ہے مگر رات کی تاریکی میں سوئی گیس اہلکار صارفین کی گیس میٹرز تبدیل کر کے صارفین کو بھاری بھر کم بلز گھروں کو بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2012سے قلات میں گیس نام کی کوئی چیز نہیں مگر گزشتہ کئی سالوں سے گیس کمپنی ہر ماہ گیس کی مد میں صارفین سے لاکھوں روپے بھٹور رہی ہیں انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی قلات کے شہریوں کو گیس کی فراہمی دودن کے اندر یقینی بنائے اور 2012سے اب تک کے اضافی بلز ختم کرے ورنہ دون کے بعد گیس کمپنی آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قلات کو لا وارث سمجھا گیا ہے اب کسی کو بھی اقربا پروری ملازمتوں بندر بانٹ اور عوامی فنڈز کو ہڑپ کرنے نہیں دیا جائے گا قلات کے شہری اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے اٹھ کڑے ہو گئے ہیں خستہ حل سڑکوں کی تعمیر صحت تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے اگر ضرورت پڑی تو لانگ مارچ سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
قلات کے عوام کو درپیش مسائل کا ویڈیوں بنا کر بلوچستان اسمبلی کے سامنے پروجیکٹر پر دکھایا جائے گاانہوں نے کہا کہ جب تک قلات کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑا دیا جائے گا۔