گوادر: بی این پی (مینگل) گوادر کی جانب سے اپنے پارٹی کے ایم پی اے میر حمل کلمتی کی حمایت میں ریلی نکالی کی گئی۔ ریلی کاآغاز شہدائے جیونی چوک سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے پر یس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔
ریلی کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی (مینگل) کے ر ہنماؤں کا کہنا تھا کہ بی این پی (مینگل) نے گوادر کے منصوبوں کے بارے میں مقامی آبادی کے بنیادی حقوق پر شب خون مارنے اور ان کو اقلیت میں تبد یل کر نے کے جو خدشات ظاہر کئے تھے وہ آج درست ثابت ہورہے ہیں سی پیک کو گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے لیکن سی پیک کے پروان چڑھنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے باسی اپنے بنیادی حقو ق کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں گوادر میں گر ین بیلٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی آ ڈ میں یہاں کے مقامی لوگوں کو حق ملکیت سے محروم کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے جبکہ ایکسپر یس وے کے منصوبے کی وجہ سے مقامی ماہی گیر وں کا روزگار بند ہونے کے دہانے پر ہیں اور ان کی کشتیاں آئے روز تعمیراتی میٹریل سے ٹکراکر سمندر برد ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کے لئے ہمارے ایم پی اے میر حمل کلمتی نے اسمبلی فلور پر جو احتجاج کیا ہے وہ نہ صرف تاریخی ہے بلکہ میر حمل نے یہاں کی نمائندگی کا حق اداکیا ہے جب تک گوادر کے بارے میں موثر قانون سازی نہیں کی جاتی گوادر کی مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ کسی بھی صورت ممکن نہیں جبکہ حکومت قانون سازی کرنے کی بجائے مقامی آبادی کو دیوار سے لگارہی ہے بی این پی ایسے کسی بھی استحصالی حر بے کو قبول نہیں کرے گی گوادر کی ترقی میں مقامی آبادی کو ہر طرح سے تحفظ ہمارا بنیادی مطالبہ ہے جس کا اظہار ایم پی اے میر حمل کلمتی نے اسمبلی میں شد ید احتجاج کرکے پیش کیا ہے۔
ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گوادر بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا ہے سی پیک ہو یا دیگر ترقیاتی منصوبے سب سے پہلے مقامی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر بی این پی کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی حمایت نہیں کر ے گی۔ مقر رین میں بی این پی (مینگل) کے ضلعی صدر کہد ہ علی، سینئر رہنماء حسین واڈیلہ، ضلعی جنرل سیکر یڑی ماجد سہرابی، پروفیشنل سیکر یڑی فیصل مختار، تحصیل صدر نور گھنہ اور بی ایس او گوادر زون کے جنرل سیکریڑی نصیر نگوری شامل تھے۔
درا یں اثناء بعد میں انجمن ماہی گیر عثمانیہ وارڈ گوادر نے بھی صوبائی اسمبلی میں گوادرکے مقامی لوگوں لئے آواز اٹھانے اور احتجاج کر نے پر ایم پی اے گوادر کی حمایت میں مظاہر ہ کیا۔مظاہرہ کی قیادت انجمن ماہی گیر عثمانیہ وارڈ گواد ر کے سرپرست اعلیٰ یوسف فریادی اور دیگر رہنماء کررہے تھے۔