|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2014

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے اپر کرم ایجنسی میں بدھ کی صبح زمین کے تنازعہ پر دو مسلح گروپس میں فائرنگ سے کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زمین کے تنازعہ کے حل کے لیے ایک جرگہ جاری تھا۔ واقعہ میں تقریباً 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو بعد میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بنوں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں آج بدھ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم سے کم دو افراد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے، لیکن ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔