|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2019

کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے 5 جنوری سے شمالی اور مغربی بلوچستان میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو 3 دن تک جاری رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت،قلات،مستونگ، پشین، خانوزئی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئٹہ،قلات اور زیارت میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل ذرائع پر مجبور ہوگئے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں،سریاب،کسٹم،بلیلی،کچلاک،نواں کلی،عالمو چوک،جی او آر کالونی،غوث آباد،خلجی کالونی،مشرقی بائی پاس،ہزارگنجی سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق5 جنوری سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت،کان مہترزئی،قلات،مستونگ،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی، دالبندین، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، گوادر، تربت، پنجگور، خاران، واشک سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

کوئٹہ زیارت اور شمالی بلوچستان بھاری برف باری کی پشگوئی کی گئی ہے جس سے جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ اور ڑالہ باری کے امکانات ہیں۔ بارش اور برفباری کے اس سلسے کے بعد شدید ترین سردی کی لہر آئی گی جس سے درجہ حرارت منفی 10 یا اس سے بھی کم ہو سکتا ہے


ملک میں مہنگائی مسائل اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں، ثناء زہری
خضدار(نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ اس وقت ملک میں معیشت کی زبوں حالی،مہنگائی و غربت بہت بڑے چیلنجز ہیں، حکومت ان مسائل پر توجہ دینے کی بجائے دیگر مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔

قوم کا مطالبہ ہے کہ ان کے لئے روز مرہ کی اشیاء سستی کی جائیں، ملکی معیشت کو مستحکم اور روپے کی قدر میں بہتر ی لائی جائے تاہم یہ اقدامات تشنہ طلب ہیں، نا تجربہ کارحکمرانوں کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ملنے والی ریلیف کو قوم مدتوں یاد رکھے گی۔

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو حکومت ایک ایسے وقت میں ملی تھی کہ جب ملک میں حالات سازگار نہیں تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار حکومتی ٹیم کی وجہ سے ملک میں پانچ سال کے دوران بہت سارے اچھے اقدامات عمل میں لائے گئے، بدامنی کو کنٹرول اور ملک میں امن و سکون کا ماحول قائم کیا گیا۔

مہنگائی میں اضافہ نہیں ہونے دیاگیاچیزیں سستی کردی گئیں، ڈالر کی قیمت کوکم اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کیا گیا، ملک میں بڑے پراجیکٹس قائم کیئے گئے، گزشتہ پانچ سال کے دورے حکومت کو قوم اپنے لئے سکون عافیت والا دور سمجھتی ہے اور برملا اس کا اظہار بھی کرتی ہے۔ ملکی معیشت تجربہ کار ٹیم کی وجہ سے کامیابی کے منازل طے کرتی ہے۔

موجودہ حکومت میں تجربہ کاری کا فقدان ہے جس کی وجہ سے عوامی امنگوں کے برعکس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی چیزیں آئے روز مہنگی ہوتی جارہی ہے، ڈالر کی قیمت زیادہ اور روپے کی قدر گررہی ہے،ٹیکسوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے قوم پریشان حال دورے سے گزر رہی ہے۔