کوئٹہ : حکومت بلوچستان جنوری کے پہلے ہفتے سے بجٹ سازی کی عمل شروع کریگی جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون 2020کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکا ن ہے۔
محکمہ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق حکومت بلوچستان جنوری کے پہلے ہفتے سے 30مارچ 2020تک مختلف محکموں سے ٹیکس سیکٹر، جاری اخراجات کے تخمینے سمیت دیگر امور کے حوالے تجاویز مرتب کر کے 30اپریل تک بجٹ ان تجاویز میں سے قابل عمل اقدامات کو حتمی شکل دیگی۔
پی ایس ڈی پی کے حوالے سے 28فروری تک محکموں کی مشاورت سے اسکیمات جانچ پڑتال کی جائیگی جبکہ مئی کے آخری ہفتے میں پی ایس ڈی پی کو حتمی شکل دینے کیساتھ ساتھ محکمہ فنانس تمام بجٹ دستاویزات مکمل کرکے جون کے پہلے ہفتے میں کابینہ اور صوبائی اسمبلی سے بجٹ کی منظور ی لے گا