کوئٹہ : سیکرٹری کلچر و ٹور ازم ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تہذیب و ثقافت انتہائی مضبوط اور قدیم ہونے کے ساتھ منفرد مقام رکھتی ہے جس کودنیا کے سامنے نمایاں انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوری نصیر کلچرل کمپلیکس میں تین روزہ پینٹنگ کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب محکمے کے ڈائریکٹر اصغر بلوچ، عبدالرحمٰن لانگو، جمیل بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری کلچر و ٹور ازم ظفر علی بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کو سامنے لایا ااور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے۔
انہوں نے کہا کہ پنٹنگز کے زریعے ایک جانب مصور اپنی صلاحیتوں کا جہاں اظہار کرسکتے ہیں وہ اس کے زریعے بلوچستان کی ثقافت کو نہ صرف ملکی سطح بلکہ پوری دنیا میں اجاگر کرسکتے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت ان سے ہرممکن تعاون کرئے گی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں سیکرٹری کلچر و ٹور ازم ظفر علی بلیدی نے نمائش کا معائنہ کیا اور شیلڈ و اسناد تقسیم کیں۔