قلات : سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کلی گوم قلات کے لیئے گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا گیا گیس کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹر ی اور رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کے بھائی آغا عتیق الرحمان شاہ نے کیا۔
اس موقع پر سوئی گیس کمپنی کے زونل منیجر محمد ہاشم عالیزئی بلنگ منیجر میر محمد اشرف زہری علاقہ مکین محمد علی زہری بابو رحمت اللہ دہوار محمدعمران اور دیگر بھی موجود تھے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغا عتیق ارحمان شاہ نے کہا کہ جمعیت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس لیئے ہمارے عوامی نمائیندے ہرفورم پر عوام کے مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی مولانا آغا سید محمود شاہ کی یہ اہم کا وش ہیکہ انہوں نے کلی گوم کے لیئے ایک الگ گیس پائپ لائن منظور کروایا ہے امید ہیکہ اس سے کلی گوم میں گیس پریشر کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ قلات میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے ہمارے اراکین اسمبلی نے وقتاََ فوقتاََ اسمبلی کے فلور پر گیس پریشر میں کمی کی نشاندھی کرائی ہے اور کلی گوم کی نئی پائپ لائن بھی اسی سلسلے کی کٹری کے امید ہیکہ بہت جلد قلات کے دیگر علاقوں میں بھی گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو جائے گی۔
اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل منیجر محمد ہاشم عالیزئی نے کہا کہ قلات میں مختلف مقامات پر گیس پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے کمپنی کی جانب سے نئی پائپ لائن بچانے کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں اور کلی خاردان میں گیس کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیئے بھی بہت جلد ایک نئی پائپ لائن بچائی جاگئے جس سے شہر میں کسی حد تک کیس پریشر کے مسئلے پر قابو پالیا جائے گا۔