خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں 26سال بعدمذیددو ڈیپارٹمنٹس کا اضافہ، انرجی اور الیکٹرانک سسٹم انجینئرنگ کے تعلیمی شعبہ جات کا حصہ بننا پورے صوبے کے عوام کے لئے عظیم خوشخبری ہے، خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹس کی تعداد سات ہوگئے،ایچ ای سی کی جانب سے خضدار انجینئرنگ جامعہ کو سول اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں بھی ماسٹرز تعلیم کی بھی اجازت مل گئی ہے۔
تیکنیکی تعلیم کے لئے یہ کاوشیں وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ اور ان کی پوری ٹیم کو جاتی ہے، ان کی کوششوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں انرجی سسٹمز انجینئرنگ اور الیکٹرانک انجینئرنگ ڈپارٹمنٹس کا اضافہ جدید و ہنر مند تعلیم کے میدان میں نیا تعلیمی انقلاب آئیگا۔ بی یو ای ٹی خضدارکے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے مختصر مدت میں جامعہ کوایک نئی جہت دی ہے۔
یونیورسٹی میں نئے ڈپارٹمنٹس کا اضافہ وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، رجسٹرار ڈاکٹر جلال شاہ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر حامد طارق، این ڈی ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر علی رضاء شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ نئے ڈپارٹمنٹس کے اضافے سے ہماری نوجوان نسل کو ہنر مند و اعلیٰ تعلیم کے مواقع زیادہ سے زیادہ میسر آئیں گے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ ماہر تعلیم اور با صلاحیت آفیسر ہونے کے ناطے شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جسکی واضح مثال اوتھل/حب اور تربت کیمپسز کامنظور کروانا ہے۔ جس میں تربت کیمپس کا افتتاح بدست وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب جام کمال خان حال ہی میں کر دیا گیا ہے۔ کیمپسز کے لئیے فنڈز کی بھی منظوری ہو گئی ہے اور تربت کیمپس کے لیے 300 ایکڑ اراضی بھی موجودہ تربت یونیورسٹی کے عقب میں مختص کردی گئی ہے جس پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد آغاز ہوجائیگا، صوبہ میں تعلیمی ایمرجنسی کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کی عمارت عارضی بنیاد پر مہیاء کی جا رہی ہے جہاں جلد ہی تکنیکی پروگرامزکا آغاز کردیا جائیگا۔
ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے اعلیٰ حکام کو تعلیمی حوالے سے بلوچستان سے متعلق جو توجہ مبذول کرائی ہے وہ صوبہ کے اہل علم اور نوجوان نسل کے لئے عظیم تعلیمی خدمت ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کامیابی پر میں بے حد خوشی محسوس کررہاہوں۔
میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور تمام ایم این ایز و ایم پی ایز عوامی نمائندوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس معاملے میں سپورٹ کیا اور بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی میں خضداردو مذید ڈیپارٹمنٹس کااضافہ ہواہے اور ہمیں سول و کمپیوٹر سسٹمزانجینئرنگ میں ماسٹرز کی تعلیم دینے کی اجازت بھی مل گئی ہے، صوبے کے نوجوانوں کو بری تعداد میں انجینئرنگ تیکنیکی تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔
مذید ہم صوبے کے دیگر علاقوں میں کیمپس کو فعال بنانے کے لئے بھی جدوجہد کررہے ہیں آنے والے دنوں میں ہمیں مذید اس طرح کی کامیابیاں ملیں گی۔