کوئٹہ: کوئٹہ سمیت اردگرد کے علاقوں میں گیس پریشر غائب شہری سرد ی سے ٹھٹھرنے لگے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے بارشوں اور برفباری کے بعد سرد موسم میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ جبکہ گھریلو صارفین کو گیس کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔
اندرون شہر گیس پریشر کی کمی نے سرد موسم میں شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا عوامی حلقوں نے اس حوالے سے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تو گیس یکسر غائب رہتی ہے۔
دوسری جانب گیس کے بل اس قدر زیادہ بجھوائے جارہے ہیں کہ غریب کی دسترس سے ہر چیز باہر ہو چکی ہے اور اب گیس کے بل دیکھ کر شہری چکر ا گئے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس پریشر کو درست کرنے کے ساتھ گیس کے بلوں کی درستگی کے لئے بھی اقدمات کئے جائیں تاکہ بھاری بھرکم بلوں کے بوجھ سے انہیں نجات مل سکے جبکہ سوختی لکڑی اور دھاتی ایندھن کی قیمتوں میں بھی منافع خوروں نے اضافہ کر دیا ہے۔