|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2020

ڈھاڈر: ضلع کچھی میں اجتماعی کاموں کے زریعے ترقی کا جال بچھا دینگے پی ایس ڈی پی اسکیمات پر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد تکمیل پر پہنچایں گے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی گیس اور بجلی کے مساؤل ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی و پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی سردار یار محمد رند نے صدر پریس کلب ڈھاڈر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت میں کہی اس موقع پر علاقائی معتبرین سابق ایم پی اے میر ہاشم جان شاہوانی، میر شادی خان بنگلزئی،سید فرید احمد شاہ دوپاسی، میر محمد بخش شاہوانی،سابق امیر جے یو آئی کچھی حاجی منگے خان رائیجہ اور دیگر کثیر تعداد میں انکے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی سکیمات پر جاری تمام ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور بہت جلد انکی تکمیل کے بعد باقاعدگی سے ان کا افتتاح کر کے بلوچستان کے لوگوں کو بہت جلد خوشحال بلوچستان کا خواب پورا کرکے دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈھاڈر سمیت بالا ناڑی مچھ بھاگ اور شوران سنی میں بھی لوگوں کو انکی امیدوں کے مطابق اجتماعی کام کرکے اپنا انتخابی وعدہ پورا کر رہیں ڈھاڈر گریڈ کے تکمیل سے ڈھاڈر کے عوام کو بجلی کے بحران سے نجات ملے گی اور اس سے زرعی انقلاب برپا ہوگا ڈھاڈر بھاگ روڈ سے بھاگ کے عوام کا وقت کا ضیاع کے بغیر اپنی اجناس اور سبزی وغیرہ کوئٹہ اور سبی مارکیٹ میں رسائی آسان ہوگا۔

اس کے علاوہ شوران تا بھاگ واٹر اسکیمات بھی بہت جلد تکمیل کو پہنچ جائیں گے گیس پریشر اور بندش کیشکایات پر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا ہے بہت جلد حاجی شہر میں ایک بجلی گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور لوکل باڈی الیکشن میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔