|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2014

لاہور: جماعت اسلامی امیر سراج الحق نے وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سراج الحق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو بھجوا دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سراج الحق کو وزیر خزانہ کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔ سراج الحق نے اپنے استعفیٰ کی وجہ جماعت اسلامی کی امارت کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی امارات اہم ذمہ داری ہے میں جماعت اسلامی کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ سراج الحق رواں سال 30 مارچ کو جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے تھے جہاں انہوں نے مرکزی شورٰی کے اجلاس میں لیاقت بلوچ اور سابقہ امیر منور حسن کو شکست دی تھی۔