ماشکیل : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر احمد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ضلع واشک اور بالخصوص تحصیل ماشکیل میں تبائی مچا دی ہے۔
ماشکیل شہر اور رود علاقے میں لوگوں کو کافی نقصانات ہوئے ہیں شدید سردی میں لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ماشکیل سرحدی علاقے ہے ہمسایہ ملک ایران سے سیلابی ریلے آنے جاری ہے جبکہ رود علاقے میں کئی کلیوں کا ماشکیل شہر سے رابط منقطع ہے جس کی باعث سے لوگوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماشکیل پسماندہ علاقہ ہے اور حالیہ بارشوں میں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں جبکہ رود کے علاقوں میں زمینی رابطہ بند ہے اور بیشتر کلی زیر آب ہے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے اور ایک خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا جائے۔