|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2020

ماشکیل: ماشکیل میں حالیہ بارشوں نے تبائی مچا دی ہے جس میں ماشکیل شہر میں لوگوں کے کچے مکانات اور دوکانیں گر گئے ہیں اور خاص کر دیہاتی ایریاز جن میں تاگز کنڈ،ٹل،مٹانِ،ہوکی،پاسی خیر محمد،میرم،باغ،سورو،رجب،لوتک،کلاگو،جوڑ عزت،جوث لعل خان،مشکول ڈک اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

رود کے ان کلیوں میں بیس بور زیر آب آئیں ہے بیشتر کلیوں میں لوگوں کے زرعی زمینیات کو نقصان ہوا ہے جبکہ ان کے کھڑی فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے متعدد کلیوں میں لوگوں کے مال و مویشی بھی مر گئے ہیں اس وقت رود کے علاقے میں چار سو آبادی ہے جن میں خواتین بچے اور بزرگ شامل ہیں سیلابی پانی کی وجہ سے محاصرے میں ہیں اور انکے مکانات بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے منہدم ہو چکے ہیں۔

ماشکیل ملک کا سرحدی علاقہ ہے اور ایران سے ڈیمز ٹوڑنے سے سیلابی ریلہ ماشکیل میں داخل ہوا ہے جس کی باعث سے یہ سیلابی ریلہ ماشکیل کے رود علاقے میں جائے گا جبکہ زمینی راستہ مکمل طور پہ بند ہے اور اگلے چند دنوں تک راستہ کھلنے کے امکانات نہیں ہے کیونکہ ایران سے سیلابی پانی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلیاں ماشکیل نے وفاقی حکومت صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور خاص کر رود علاقے میں لوگوں کے نقصانات کا فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے۔اور ہنگامی بنیادوں پہ بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو خواراک و دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں تاکہ شدید سردی کی وجہ سے ان کے مشکلات دور ہو سکیں۔