قلات: قلات کے علاقے جوہان میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے پہاڑی تودہ گرنے سے 95 مال مویشی ہلاک ہو گئے۔
مالدار نے شدید سردی سے بچانے کے لیئے اپنا ریوڑ پہاڑ کے اندر غار میں بند کر دیا تھا کہ برف باری کی وجہ سے غار زمین بوس ہو گئی اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر نے واقع کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات سے 80 کلومیٹر دور یونین کونسل جوہان میں شاہ مراد نامی مالدار نے اپنا مال مویشیوں کا ریوڑ سردی سے بچانے کے لیئے پہاڑ کے غار کے اندر بند کر دیا تھا کہ شدید برف باری کے باعث غار بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 95 بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہو گئے اور غریب مالدار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔
متاثرہ مالدار نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ زریعہ معاش گلہ بانی تھا اور حادثے میں وہ سب ختم ہو گئے ہیں ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہیکہ ہماری ٹیم متاثرہ مالدار تک پہنچ گئی ہے اورمالدار کا پچانوے مال مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔