|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2020

گوادر: پارلمیانی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس گوادر میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پارلیمانی وفد گزشتہ روز گوادر پہنچ گیا۔ اجلاس کا انعقاد پیرل کانٹینٹل ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئر مین ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کی۔

اجلاس میں ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی، سنیٹر کبیر محمدشہی اور کمیٹی کے دیگر ارکان شریک تھے۔ اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حکام نے کمیٹی کے ارکان کو سی پیک منصوبوں کے بارے میں بر یفنگ دی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سی پیک کے زیر تکمیل منصوبوں کی رفتار پر عدم اطمنان کااظہارکیا اوران منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی سفارشات پیش کئے۔

اجلاس میں گوادر کے مقامی ماہ گیروں کے مسائل بھی زیر غور آئے۔اجلاس میں سنیٹر کہد ہ بابر، ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی، چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی کموسٹ پا کستان نیوی، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے گوادر، ڈپٹی کمشنر گوادر اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

درایں اثناء اس موقع پر آل پارٹیز گوادر، انجمن تاجران گواد،گوادر ماہی گیر اتحاد اور کلانچی پاڑہ کے مکینوں کے وفود نے بھی پارلمیانی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کئے جس پر پارلمیانی کمیٹی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گااس موقع پر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سی پیک منصوبوں اور پسنی ہاربر کا بھی معائنہ کرینگے۔