کوئٹہ : کو ئٹہ، قلات، مستونگ، پشین،زیا رت، کا ن مہتر زئی،قلعہ عبداللہ،چمن،خا نو زئی،مسلم باغ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری ہوئی، جس نے ایک بار پھر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑلی جس سے سردی کی شدت میں ایک مر تبہ پھر اضا فہ ہو گیا۔
برفبار کے باعث اکثر علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، کوژک ٹا پ اور کا ن مہتر زئی میں شاہرا ہ پر برفبا ری کے با عث پھسلن کی وجہ سے ما ل بر دار اور دیگر بڑی گاڑیوں ڈرائیورز کو مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے،قلعہ عبداللہ میں ضلعی انتظا میہ نے کوژک ٹا پ پر دھند کے با عث سفر کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدا یت کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ،قلات، مستونگ، پشین،زیا رت، کا ن مہتر زئی،قلعہ عبداللہ،چمن،خا نو زئی،مسلم باغ،سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلا ع میں گزشتہ روز با رش اور برفبا ری کا سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے ایک مر تبہ پھر سردی کی شدت میں اضا فہ ہوا کوژک ٹا پ، کا ن مہتر زئی میں ما ل بر دار اور دیگر گاڑیوں کے ما لکا ن اور ڈرائیورز کو شاہرا ہوں پر برفبا ری کے با عث پھسلن کی وجہ سے مشکلا ت کا سا منا رہا صورتحا ل کے پیش نظر چمن میں ایف سی،لیویز اور این ایچ اے اہلکا روں کوالرٹ کر دیا گیا ہے۔
قلات میں گزشتہ روز موجودہ سال کی تیسری برف باری ہو ئی جس سے درختوں اور پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا برف باری کی وجہ سے ہر شے نہیں خوب صورت سفید چادر اوڑ لی جسے دیکھنے کے لیئے شہری بلند مقامات کا رخ کردیا اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا شدید سردی میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری سردی میں ٹھٹھرتے رہے محکمہ موسمیات نے قلات شہر اور گردونواح میں تین انچ اور سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں ڈیڈھ فٹ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ء چمن کوئٹہ کوژک ٹاپ شاہراہ پر برفباری کی وجہ سے شدید دھند کے با عث گاڑی ما لکان اور ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کریں اور گاڑیوں کے لائٹس آن کرکے سفر کرنے کی ہدا یت کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز کو ئٹہ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ5،قلعہ سیف اللہ میں 8،ژوب9،مستونگ،قلعہ عبداللہ 6، پشین 7،زیارت 1،قلات 3اور مسلم باغ 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع صاف رہنے کی امید ہے جبکہ بعض اضلاع میں فضاء آبرآلود رہنے کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔