|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2014

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں آج صبح ایک دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو گریشہ سے ضلع خضدار کے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ دھماکا ایک مکان کے اندر ہوا، جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا ہے وہ ضلع خضدار سے کافی فاصلے پر واقع ہے جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں وقت لگ رہا ہے۔ لیویز حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔