|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2020

خضدار:  پاکستان میں یورپین یونین کی سفیراینڈرولا کامینارا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے یہ جان کر کہ عوام ان اسکیموں کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں بڑی خوشی ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ خضدار کے موقع پر مختلف علاقوں باغبانہ اور کرخ کے دورے کے موقع پر سماجی تنظیموں اور علاقائی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ یورپین یونین کے مشیر برائے انسانی ترقی و وائسائل ارشد راشد ڈاکٹر شاہ نواز خان سنیئر منیجر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام بلوچستان،نعمت اللہ میریانی۔بلال گچکی ڈسٹرکٹ پروگرام منیجربھی موجود تھے۔

یورپین سفیر اینڈرولاکامینارا کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود پر جو رقم خرچ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد ان تمام اسکیموں کا خود جائزہ لوں اور ان کی شفافیت کو دیکھوں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے عوام پاکستانی عوام سے والہانہ محبت رکھتے ہیں میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں بلوچستان کو دیکھوں اور یہا کے عوام سے ملوں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم پاکستانی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے ہرممکن اقدامات کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلال گچکی نے یوپین یونین کی۔

سفیر کو بریفنگ کے دوران بتا یا کہ پاکستانی عوام بالخصوص بلوچستان کے لوگ اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیئے گئے عوام کی غربت میں کمی کے پروگرام کے اقدامت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے یورپین یونین کی جانب سے ہماری فلاح و بہبود پر خرچ کرنے اورہماری خوشحالی کے لیئے کیئے گئے اقدامات کے جذبے کو سراہتے ہیں اور یورپین سفیر کو یہاں اپنے علاقوں میں اسکیموں کی دیکھ بھال کرتے دیکھ کر انکی خوشی دوبالا ہوئی ہے ہمیں یقین ہے کہ نیک تمناؤں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا یویرپین یونین کی سفیر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگ محبت کرنے والے،سادگی پسند اور مہمان نواز ہیں