تربت: سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹ ٹرک اینڈ ٹرالر یونین فیڈریشن مکران ڈویژن کے صدر خلیل الفت بلوچ کی سربراہی میں کیچ اور پنجگور ٹرانسپورٹرز اور یونین کے نمائندوں نے سپریم کونسل آف ٹرک ایند ٹرالر یونین آل پاکستان کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ سے ملاقات کی اور ٹرک اینڈ ٹرالر یونین،اتحاد ڈرائیور اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے متعلق ان سے اظہار خیال کیا۔
ملاقات میں میر ہوتمان بلوچ نے ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں کو انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں مکران کے ٹرانسپورٹ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہا ہوں لیکن چند پیچیدگیوں کی وجہ سے ان مسائل کے حل میں رکاوٹیں سامنے آئیں انکو دور کرنے کیلئے میں متعدد بار صوبائی نمائندوں کے سے نشست کی ہے ان مسائل کو تحریری طور پر احکام بالا کو پیش کردیئے گئے ہیں لیکن انکی طرف سے خاطر خواں پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے جس سے ہمارے تحفظات برقرار رہے لیکن ہم مایوس نہیں ہیں ہماری کوششیں جاری ہیں حکومت اور انکے نمائندوں کو ہمارے تحفظات دور کرنے ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر تاحال ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم زیادتیاں جاری ہیں زیادہ تر زیادتی کا شکار پاک ایران بارڈر پر روز گار کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہورہے ہیں انکے معاش کا 85 فیصد دارو مدار ایران بارڈر پر انحصار کرتا ہے جو کئی صعوبتیں برداشت کرکے ایرانی پٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاء خوردو نوش گاڑیوں پر لوڈ کرکے بلوچستان بلخضوص مکران کے علاقوں میں لے جاکر اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں حکومت کو چایئے کہ انکے مشکلات کے حل کیلئے قانونی راستہ نکالے جو انکے لیئے انتہائی آسان ہو۔
انھوں نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری کہ اپنے عوام کے لیئے روز گار کے مواقع پیدا کرے اور انکے سامنے رکاوٹیں کھڑے کرنے کے بجائے انکی رکاوٹیں دور کرے ہماری کوشش ہے کہ ہم ان مسائل کے حل کیلئے سیمینار منعقد کریں جس میں ٹرانسپورٹروں کے صوبائی نمائندے اور حکومتی نمائندوں اور میڈیا کو دعوت دی جائے اسکے علاوہ اس سلسلے میں ہمارا صوبائی وفد تحریری یاداشت بھی پیش کرے گا انھوں نے کہا صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہے ہمارا نمائندہ خلیل الفت اس پارٹی کا حصہ ہیں اس سلسلے میں وہ معاونت کار ثابت ہوں گے۔