|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2020

قلات:  قلات شہر اور گردونواح میں ایک ہفتے کی وقفے بعد بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات میں دوانچ تک برف پڑی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینی گریڈ ریکار کیا گیا ہے شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق قلات شہر اور گردونواح میں ایک ہفتے کی وقفے کے بعد برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات میں 2 انچ تک برف باری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے قلات میں برف باری کے بعد شہری برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیئے گھروں سے نکل کر بلند مقامات کا رخ کیا اور خوب لطف اٹھائیں برف باری کے بعد سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا اور سوئی گیس کی بند ش سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے۔

قلات کے عوامی حلقوں نے سوئی گیس کمپنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ سوئی گیس کمپنی قلات کے عوام کو سوئی گیس فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں مگر اس کے باوجود بھی صارفین سے بھاری بھرکم بلوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہیں جوکہ باعث شرم ہے۔