|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2020

خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سربراہ سجاد احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی کا وژن ہے کہ بلوچستان کو کمیشن و کرپشن سے پاک کیا جائے اور کسی بھی ایسے سرکاری اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو سرکاری امانت میں خیانت کا مرتکب ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات ڈویژن میں انسپکشن ٹیم کے ہمراہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے بعد کمشنرکانفرنس روم میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر و ڈویژنل محکموں کے سربراہان نے انہیں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اجلاس میں انسپکشن ٹیم کے ممبر سلیم اعوان نور محمد جوگیزئی ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ ایس ای سی اینڈ ڈبلیو فیض محسن بلوچ ڈی سی آوارن میر باز مری ڈی سی قلات شہک بلوچ ایس ای بلڈنگ شفیع مینگل ایس ای روڈ قلات میر احمد اے ڈی سی لسبیلہ فرحان سلیمان اے ڈی پی اینڈ ڈی محمد صادق نوتانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن ظفر احمد کرد ایس ای پی ایچ ای محمد شریف ایس ای ایریگیشن شیر محمد بلوچ ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ خضدار میرو خان احمد زئی ڈویژنل آفیسر جنگلات محمد اقبال زہری ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ قلات احمد نواز جمالی اسسٹنٹ انجینیئر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد بلوچ اسسٹنٹ عبدالصمد ودیگر موجود تھے۔

سپرنڈنٹ انجینیئر سی ایند ڈبلیو فیض محسن بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قلات ڈویژن کے روڈ سیکٹر میں 2019 اور 2020میں 70نئی اسکیمیں اور 23جاری منصوبے شامل ہیں پرانی اسکیموں میں سے 80فیصد تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ نئی اسکیموں میں سے 60فیصد اسکیمیں اس سال جون 2020تک مکمل کی جائینگی اور روڈ سیکٹرمیں انتہائی اہمیت کی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں جن کی تکمیل سے دور دراز علاقوں کے آبادیوں کو فائدہ ہوگا بلڈنگ سیکٹر میں زراعت جنگلات تعلیم صحت امور حیوانات کے شعبے میں بھی متعدد اسکیمیں ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

قبل ازیں انسپکشن ٹیم کے ممبران نے تحصیل زہری نال اور کرخ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان معائنہ ٹیم کے سربراہ سجاد احمد بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز قوم کی امانت ہیں اسکا صحیح استعمال ہماری اولین ذمہ داری ہے تمام محکموں کے سربراہان مسلسل جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں ان کی تکمیل کو بروقت و معیار کے مطابق یقینی بنائیں ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کیجائیگی کہیں بھی مالی کرپشن پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کمشنر قلات ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ قلات ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرچکا ہوں اور تمام ڈپٹی کمشنرز و متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کو بھی سختی سے ہدایت جاری کی ہیکہ وہ جاری ترقیاتی کاموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔