|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2020

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے سامنے سے گرفتار بی ایم سی بحالی تحریک کے 128مظاہرین کو رہا کردیا گیا مظاہرین کا رات گئے تک بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بولان میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دئیے جانے کے بعد بولان میڈیکل کالج کے ملازمین اور طلبا اپنے مطالبات کے حق میں ایک ماہ سے بی ایم سی بحالی تحریک چلارہے ہیں س سلسلے میں بی ایم سی بحالی تحریک کے کارکن بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرنے کیلئے بدھ کے روز پہنچے جہاں پر پولیس نے سو سے زائد مظاہرین کو جی پی چوک پر روک کرگرفتارکیا جبکہ ان دیگر ساتھی بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج کیا۔

اسپیکر بلوچستان کی جانب سے اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی نے طلبا سے مذاکرت کئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرتی کمیٹی کل وزیر اعلی سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کرے گی صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی ہدایت پر زرغون روڈ سے گرفتار 138 مظاہرین رہا کر دیا گیا دوسری جانب بی ایم سی بحالی تحریک کے کارکنوں کا بدھ کی رات گئے تک بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رہا۔