کوئٹہ: پی پی ایچ آئی بلوچستان کا امیونائزیشن پروگرام کو مزید وسعت دینے کیلئے ای پی آئی پروگرام اورڈبلیوایچ او کے ساتھ مل کر کام کرنے پراتفاق۔
گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیوآفیسرپی پی ایچ آئی بلوچستان عزیزاحمد جمالی، ڈبلیوایچ اوکے آپریشنل منیجرڈاکٹربابرعالم، پراونشل کوارڈی نیٹرای پی آئی بلوچستان کے درمیان ہونے والی اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پرچیف ایگزیکٹیو آفیسرپی پی ایچ آئی عزیزاحمدجمالی نے کہا کہ صوبے کے دوردرازعلاقوں کے بنیادی مراکزصحت کوجدیدخطوط پراستوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کئے جاسکیں،صوبہ بھر میں یونین کونسل سطح پرای پی آئی پروگرام کو موثربنانے کیلئے مراکز صحت کی نشاندہی مکمل کی ہے،اس سلسلے میں ای پی آئی پروگرام ضلعی سطح پرپی پی ایچ آئی بلوچستان کے بنیادی مراکز صحت میں جدید آلات کی فراہمی کویقینی بنائے گی۔
اس کیساتھ ساتھ مراکزصحت میں مفت ادویات سمیت دیگرسہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ پی پی ایچ آئی بلوچستان ڈاکٹرمختارعلی زہری، نمائندہ ای پی آئی بلوچستان علی اکبربلوچ، فوکل پرسن ڈبلیوایچ اوڈاکٹررحمت اللہ بھی موجودتھے۔