ڈیرہ مراد جمالی: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو آی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر ماضی کی ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ملک اور قوم کو غلامی میں دے دیا ہے ملک کی قسمت کے فیصلے آی ایم ایف ک دفتر میں کیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی نصیرآباد کے زیر اہتمام الہدی ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں اور علاقای عمادین کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
اس سے قبل سندھ کے سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، نائب امیر بشیر احمد ماندائی نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک آمریت کاراستہ روک سکتی ہے۔
موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل اور ملک کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ سب کچھ کر رہے ہیں جس کا الیکشن سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ میں اقتدار میں آ کر یہ نہیں کروں گا اب وہی سب کچھ کر رہے ہیں جس کے نہ کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا بجلی گیس پیٹرول وغیرہ کی قیمتوں کا تعین بھی آی ایم ایف کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے لے حوریں نظر آتی ہیں اور عوام کو کہتے ہیں۔
کہ ان صرف قبر میں ہی سکون نظر آے گا انہوں نے کہا کہ 20 فروری سے ملک بھر میں مہنگای اور ملک کو آی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر دی جاے گی یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو یہاں کے جاگیرداروں نے بھی پسماندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے یہاں کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
یہاں کے قدرتی وسال پر پہلے بلوچستان کے عوام کا حق ہے لیکن یہاں تعلیم صحت اور تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کا پوگرام صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے بلوچستان میں سب سے بہتر تعلیمی ادارے بھی جماعت اسلامی کے ہیں۔
جہاں سے اب تک ہزاوں طلبہ اور طالبات معیاری تعلیم حاصل کر کے کامیاب زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہو کر ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب لانے کیلیے ہماری مدد کریں تاکہ موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔