دنیا بھر میں کافی کی دلچسپ روایات
وقتِ اشاعت : August 2 – 2014
ہندوستان
تاریخی واقعات کے مطابق ہندوستان میں کافی 16 ویں صدی میں ایک مسلمان صوفی نے اس وقت متعارف کرائی، جب اس نے حج کے سفر کے دوران اسے استعمال کیا اور پھر اس کے کچھ بیج برصغیر لے آیا۔ ہندوستان میں کافی کو اکثر دودھ اور چینی کے ساتھ ملا کر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
کیوبا
اٹھارہویں صدی سے ہی کافی کیوبا میں عام لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہے، اس مک میں کافی فرانسیسی کاشتکار اس وقت لائے جب وہ ہیٹی میں انقلاب کے بعد فرار ہو کر یہاں پہنچے۔ یہاں اکثر میٹھی اور بہت تیز کافی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
جاپان
جاپان میں گرم اور ٹھنڈی کافی کے کین وینڈنگ مشینوں پر با آسانی دستیاب ہیں، یہاں 1960 کی دہائی سے کین میں پیک کافی متعارف کرائی گئی تھی۔
میکسیکو
کافی میں اکثر مصالحے دار کافی روایتی لکڑی کے کپوں میں پی جاتی ہے، تاکہ اس مشروب کا قدرتی ذائقہ محسوس کیا جا سکے۔
ویت نام
ویت نام میں کولڈ کافی زیادہ پسند کی جاتی ہے اور اس کیلئے ڈارک روسٹ کافی اور میٹھا دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔
ایتھوپیا
ایتھوپیا کافی کا پیدائشی مقام سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے لوگ کافی سے عشق کرتے ہیں، یہاں خواتین روزانہ 2 سے 3 گھنٹے کافی تیار کرنے میں گزارتی ہیں اور انہیں خصوصی برتنوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
آسٹریلیا
آسٹریلین شہری اپنی کافی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اطالوی تارکین وطن یہ عشق اپنے ساتھ لے کر یہاں پہنچے۔
ترکی
ترکی کی تو اپنی ترکش کافی بہت مقبول ہے، جو انتہائی سیاہ، بہت تیز اور پیار کی طرح میٹھی ہوتی ہے۔ یہ مشروب مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے متعدد مماک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
تھائی لینڈ
تھائی آئس کافی مختلف ذائقوں میں دستیاب ہوتی ہے، یہ مشروب اکثر دودھ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ روایت گزشتہ صدی میں امریکی فوج یہاں لے کر آئی۔
اٹلی
اطالوی افراد انتہائی تیز ایسپریسو کافی چھوٹے کپوں میں پینا پسند کرتے ہیں جس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہو۔