|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2020

تربت: بلوچستان اس وقت بد ترین مشکلات سے دوچار ہے، بلوچ سے حق ووٹ چھین لیا گیا ہے، ہم جب سی پیک پر بلوچ تشخص کی بات کرتے ہیں تو ارباب اختیار ہمیں تیور دکھانے لگتے ہیں مگر نیشنل پارٹی بلوچ تشخص پر بولتی تھی اور بولتی رہے گی، اس وقت ملک بد ترین مشکلات میں گر چکا ہے۔

اور ہر طرف افراتفری کا عالم ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، بشیر احمد بلوچ مرحوم اور عبدالرحیم بلوچ مرحوم شفیق اور ہمدرد انسان ہونے کے ساتھ ساتھ دور ندیش سیاسی رہنما بھی رہے ہیں جو اپنے دور میں بے ایس او کے بانی رہنماؤں میں شامل تھے، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے معروف شخصیات سابق ڈی سی او کیچ بشیر بلوچ مرحوم اور سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عبدالرحیم بلوچ مرحوم کی یاد میں منعقدہ تربت میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت گونا گوں مسائل سے دوچار ہے اور لوگوں کو بد ترین مسائل گھیر چکے ہیں اور حکمران طبقہ غیر سنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ تربت شہر کی ترقی جس کا آغاز نیشنل پاٹی کے دور میں ہوچکا تھا او بڑی حد تک تربت میں تبدیلی کا عمل بھی نمایاں ہوچکا تھا مگر وہ تبدیلی موجودہ حکومت کے دور میں رک گئی ہے اور ترقی کا عمل آگے نہیں بڑھایا جا رہا ہے۔

جو کہ ایک المیہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں بے روزگاری ایک ہولناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ہمارے نوجوان تعلیم سے فارغ ہوکر سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ اب کریں بھی تو کیا کریں انہوں نے کہا تعلیم سے فارغ ہوکر سرکاری ملازمت کے انتظار کرنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر متبادل روزگار ڈھونڈنے کی کوشش جاری رکھیں کیونکہ ہم مزید بے رزگاری کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

اس مقصد کی آبیاری کے لیے شعور اور احساس کی بیداری ناگزیر ہے، بلوچ اپنی قوم اور سرزمین کے خلاف ہر ہونے والی سازش اور عمل کا سیاسی و جمہوری مزاحمت کریں کیونکہ ہم سیاسی باشعور شخصیات یوسف عزیز مگسی میر غوث بخش بزنجو، فدا شہید، مولا بخش دشتی، یاسین بلوچ، واجہ بشیر احمد بلوچ اور واجہ عبدارحیم کے پیروکار ہیں جن کی سیاسی اور سماجی زندگیوں کا ایک ہی مقصد تھا کہ بلوچ کو انکا جمہوری حق ملے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں پارٹی کے سینئر رہنما واجہ ابولحسن بلوچ نے کہا کہ واجہ بشیر احمد بلوچ مرحوم اور عبدالرحیم بلوچ مرحوم کی یاد میں منعقدہ آج کی تعزیتی ریفرنس اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ کیچ کی سرزمین نے مثالی شخصیات پیدا کی ہیں، انہوں نے کہ بی ایس او نے جو عام بلوچ کو پروان چڑھانے کا بیڈہ اٹھایا تو اس جدوجہد میں واجہ بشیر احمد مرحوم اور واجہ عبداالرحیم کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اور دوران ملازمت بھی ان کا روئیہ لوگوں ک ساتھ ہمشیہ ہمدردنہ رہا، نیشنل پارٹی کے ضلعی محمد جان بلوچ نے کہا کہ کیچ کی سرزمین میں واجہ بشیر احمد بلوچ مرحوم اور واجہ عبدالرحیم مرحوم جیسی شخصیات جنم لے چکی ہیں جن کی زندگیاں مشعل راہ اور ان پر مزید ریسرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر محمد طاہر بلوچ، این پی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سکریٹری طارق بابل، بی ایس او پجار کے ضلعی صدر نوید تاج بلوچ، حلیم بلوچ، پنشنرز یسوسی ایشن کے صدر بابو عالم بلوچ اور دیگر نے پنے اپنے خطاب میں مرحومین کی زندگیوں پر روشنی ڈالی مرحومین کے لواحقین واجہ بشیر امد بلوچ کے فرزند انام بشیر اور واجہ رحیم بلوچ کے بڑے بھائی محمد بخش بلوچ نے مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔