|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2020

گوادر: ٹرالر مافیا بے قابو ہو گیا ہے۔ گوادر کا سمندر ممنوعہ جالوں سے لیس ٹرالرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مچھلیوں کا غیر قانونی شکار بلا روک ٹوک جاری ہے۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کا ذمہ دار مشیر فشریز، سیکر یڑی فشر یز اور ڈائر یکٹر فشر یز ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طورپر ا ن کو عہد وں سے ہٹا دیں۔ بصورت دیگر ضلع بھر میں احتجاج کی کا ل دینگے۔

بلوچستان فشر مین ورکر یونین ضلع گوادر کے رہنماؤں کا پر یس کلب گوادر میں پر یس کانفرنس سے خطاب۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے بلوچستان فشر مین ورکر یو نین ضلع گواد رکے جنرل سیکریڑی الہی بخش نے کہا کہ ضلع گوادر کا ساحل اس وقت ٹرالر ما فیا کے رحم و کرم پر ہے اورماڑہ سے لیکر جیونی تک غیر قانونی ٹرالرنگ عروج پر ہے جس کی وجہ سے ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے لئے روزگار کے ذرائع کم ہوگئے ہیں اور ان کومعاشی مسائل در پیش ہوگئے ہیں۔ا

نہوں نے کہا کہ ماہی گیر طبقہ اپنی محنت سے ملکی زر مبادلہ کو تقو یب پہنچا رہا ہے لیکن اس کے بد لے میں ماہی گیر کسمپر سی کا شکار ہیں ماہی گیروں کو نہ کوئی مراعات دیا جاتا ہے اور نہ ہی صحت عامہ اور تعلیم کی سہو لت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماہی گیر اپنے روشن مستقبل کے لئے فکر مند ہیں لیکن غیر قانونی ٹرالرنگ کا اژھا اب ان کے ذریعہ حیات کو بھی نگل رہا ہے ٹرالر مافیا اس قدر دلیر ہوچکا ہے کہ وہ ساحل کے عین قر یب آکر مہلک او رممنوعہ جالوں کا استعمال کررہے ہیں جس نے ماہی گیروں کے روزگار کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت سب کچھ اچھا ہونے کی آڈ میں ٹرالر مافیا کی سر پرستی کررہی ہے محکمہ فشر یز اپنی ذمہ دا ریاں پوری کر نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر غیر قانونی ٹرالرنگ میں شدت دیکھنے میں آ ئی ہے اس کے ذمہ دار وزات فشر یز ہے لہذ ا ہمارا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر مشیر فشر یز، سیکر یڑی فشر یز اور ڈی جی فشر یز کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیں اگر ہمارے مطالبہ پرعمل درآمدنہیں کیا گیا تو پورے ضلع میں احتجاج کی کال دینگے۔ اس موقع پر بلوچستان فشر مین ورکر یونین کے ضلعی صدر جماعت جہا نگیر، سر پر ست اعلیٰ کہد ہ عبدالغفور اور دیگر عہدیدار سمیت ماہی گیروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔