|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2020

خضدار: چیف آف جھالاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہماری سوچ ترقی یافتہ پاکستان اور خوشحال بلوچستان ہے،مسلم لیگ اور اتحادیوں کی صوبائی حکومت نے اپنے دور میں بلوچستان میں مثالی ترقیاتی کام کیا اور وہی ترقیاتی کام ہے جس کی بدولت وڈھ جیسے پسماندہ علاقہ سے بھی لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

میر قمبر خان مینگل اور ان کی ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے مسلم لیگ کا جھڈہ وڈھ میں بھی بلند ہو گا اور ہم وڈھ کی بھی پسماندگی دور کرنے کی کوشش کر کے وڈھ کے عوام کو بھی تعلیم،صحت،مواصلات کی سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ کے قبائلی شخصیت میر قمبر خان مینگل کی اپنے قبیلہ و حمایتی قبائل کے ساتھ اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری،عیدمحمد ایٖڈووکیٹ،نصر اللہ شاہوانی،عبدالحئی زہری،انجینئر باسط سلام بندیجو،ڈاکٹر حضور بخش زہری سمیت دیگر مسلم لیگ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے قبل ازیں قبائلی شخصیت میر قمبر خان مینگل،میر اقبال گرگناڑی،عبدالمالک و دیگر نے خلق جھالاوان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ سے تین مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب یا نامزد ہوئے مگر آج بھی بلوچستان میں پسماندگی کے حوالے سے وڈھ سر فہرست ہے۔

وہاں اگر کہی ترقیاتی کام ہو رہا ہے تو وہ مخصوص لوگوں کے لئے ہو رہا ہے مجموعی طور پر عوام الناس ان ترقیاتی اسکیمات سے محروم ہیں،تعلیم،صحت،مواصلات،سمیت تمام شعبوں میں وڈھ کی پسماندگی کا کوئی مثال کہی اور نہیں ملتا وڈھ اور زہری میں فرق یہی ہے کہ وڈھ کے نمائندوں نے وڈھ کو پسماندہ رکھا جبکہ زہری کے نمائندہ نواب ثناء اللہ خان زہری نے زہری کو ترقی دی تعلیم و صحت کے مسائل حل کئے بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کی۔

ان کی تعلیم دوستی کی مثال شہید سکندر یونیورسٹی کا قیام،خضدار ڈیجیٹل لائبریری کی تعمیر سے لگایا جا سکتا ہے جبکہ وڈھ کے نمائندوں نے کبھی ایسی اجتماعی نوعیت کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی اس واحد فرق نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہم ان شخصیات وجماعتوں کی صفوں میں شامل ہو جائیں جو عوام الناس کی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں جس طرح کہ نواب ثناء اللہ خان زہری اور اس کی جماعت نے اپنی دور اقتدار میں عوام کو ترقی دی۔

اس لئے ہم اس ترقی یافتہ سوچ اور عمل کام کی وجہ سے آج چیف آف جھالاوان کے صف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور وڈھ میں عنقریب جلسہ کا انعقاد کر کے بڑی شمولیت پروگرام کا انعقاد کرینگے اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر قمبر مینگل اور ان کی ساتھیوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں میر قمبر مینگل نے وڈھ کی جو پسماندگی کی بات کی ہم ترقیاتی سوچ رکھنے والے لوگ ہیں۔

ترقی و خوشحالی کو ہماری ایجنڈے میں اولیت حاصل ہے بلوچستان کے عوام نے ہمیں موقع دیا ہم نے پورے بلوچستان میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کیا بحیثیت چیف آف جھالاوان کے میں سمجھتا ہوں کہ وڈھ کے عوام کی پسماندگی دور کرنا بھی میری زمہ داری ہیں جس طرح اہل بلوچستان کی خدمت کر کے مجھے خوشی ہوتی ہے اسی طرح وڈھ کے عوام کی خدمت کرنے میں بھی مجھے سکون محسوس ہوگا۔

اگر آنے والے دور مجھے اور میری جماعت کو بلوچستان کے عوام نے اپنی خدمت کا موقع دیا تو میں جس طرح زہری و خضدار کو ترقی و دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے قائم کئے ہسپتال و اسپورٹس اسٹیڈیمز تعمیر کی اسی طرح ترقی کا ادھورا سفر میں وڈھ کو بھی شامل کرینگے وڈھ کے پسماندگی کا جو حال میر قمبر خان شادینزئی مینگل اپنی بیانیہ میں بیان کیا یقینا مجھے اس صورتحال کے بارے میں جان کر بہت تکلیف ہوئی میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے۔

کہ آج وڈھ میں بھی ہماری ترقیاتی سوچ لوگ محسوس کر رہے ہیں اور اسی ترقیاتی سوچ کی بدولت لوگ آج بڑے دعوے کرنے والوں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور میرے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں میں انہیں مایوس نہیں کرونگا پریس کانفرنس کے زریعے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں عبدالوحید گرگناڑی،ہدایت اللہ،فہیم گرگناڑی،عبید اللہ گرگناڑی و دیگر شامل تھے۔