سبی: سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ جاری ہیں سبی میلے کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہیں،زرعی و صنعتی نمائش میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی،محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ زراعت لوگوں کی توجہ بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی میلہ اپنے آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔
سبی میلہ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں شریک ہیں اور میلہ دیکھنے اور لطف اندوز ہونے آئے ہیں رزعی و صنعتی نمائش میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائیں گئے ہیں لیکن سب سے زیادہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی جانب سے لگائے گئے ثقافتی و ادبی اسٹال،محکمہ سماجی بہبودکی کشیدہ کاری اور دستکاری اور محکمہ زراعت کے اسٹالزلوگوں کی توجہ بنی ہوئی ہے۔
اور ان اسٹالوں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جانب سے ایک اسٹال لگا گیا ہے جہاں پر لوگوں کے سفر کرنے اور اپنی جان ومال کی حفاظت کے لئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس علی شیر جھکرانی نے اسٹال کا دورہ کیا اور مختلف لوگوں سے سفر کے حوالے سے سوالات کئے اور ان میں انعامات اور ہلمنٹ تقسیم کئے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی جشن سبی میلہ و ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے۔
کہ سبی کا روایتی میلہ بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائیواسٹاک جنگی حیات سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں اہم رول پلے کرتا ہیں بلوچستان میں مالداری کا شعبہ ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جشن سبی میلے میں لوگوں کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے کے چوتھے روز سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں رنگ برنگی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرڈی آئی جی ایف سی ناتھ بریگیڈیئر فرقاں معظم، ڈی آئی جی اے این ایف بریگیڈیئر عاقب نذیر چوہدری، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سردار بہادر، ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل جواد احمد، اسسٹنٹ کمشنر سبی نقیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سبی ارباب عنایت اللہ کانسی، ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر حاجی جان محمد صافی، بابو محمد انور خجک، لیویز رسالدار میر عارف مری کے علاوہ محکمہ لائیواسٹاک کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے قومی ترانہ سنایا گیا۔
جس کے احترام میں اسٹیڈیم میں موجود شرکاء کھڑے ہوگئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کا سالانہ تاریخی وثقافتی میلے میلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے یہ روایتی میلہ بلوچستان کی قدیم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذیبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہیں۔
ملک کے دوردراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی اپنی پسندکی سرگرمیوں میں رضاکارانہ شمولیت اس میلے کی رونق بحال رکھے ہوئے ہے ملکی معیشت میں گلہ بانی کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے محدود وسائل کے باجودہ صوبے میں مالداری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہا ہے سبی میلہ اس اقدامات میں اہم رول پلے کرتا ہے سبی میلے میں لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ سبی کے لوگ زندہ دل ہیں۔
قبل ازیں سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی جشن سبی میلے کا چوتھا دن تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والوں مہمانوں کا شاند استقبال کیا گیا مہمانوں پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تقریب کا باقاعدہ آغاز الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے خوب صورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے شروع کیا معروف نعت خواں حاجی ریاض ندیم نیازی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالرحمان نوید نے سرانجام دئیے بلوچستان کی روایت کر برقرار رکھتے ہوئے مہمانوں کو ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹرغلام حسین نے پگڑیوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔
سبی اسکاؤٹس کے دستے نے پروگرام کا شروع کرنے کی اجازت طلب کی مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات پاک فوج، ایف سی بی آر پی پولیس کے بینڈز نے شاندار مظاہرہ پیش کیا گھوڑا ڈانس نے تقریب کو چارچاند لگا ڈالے ضلعی بھر کے طلباء نے فلاور شو پیش کیا پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا موٹرسائیکل چیپ چمپ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے لائے گئے مختلف جانوروں کی نمائشی پریڈ کی گئی سبی میلے کے چوتھے روز ہونے والی تقریبات میں پاک افواج زندہ باد اور بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے گئے بعدازان مہمانوں ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی دورہ کیاانہوں محکمہ زراعت،محکمہ لائیو سٹاک،میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے ثقافتی اسٹال،لیڈا اسٹال سمیت مخلتف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔
سبی میلے کی تقریبات میں سیکورٹی کے فرائض پاک افواج ایف سی پولیس لیویز فورسز نے بہترین ٹیم ورک میں سرانجام دیا واضح رہے کہ رات گئے میر چاکر اعظم اسٹیڈیم میں آتش بازی کے علاوہ زرعی و صنعتی نمائش اور موت کا کنواں سرکس سمیت دیگر تعریحی پروگراموں کے ساتھ ساتھ جرگہ ہال سبی میں کلچرل شو رات گئے تک جاری رہا۔