|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2020

خضدار: کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہا ہے کہ علم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے زریعے قومیں شعور اور ترقی کے منازل طے کی جا سکتی ہے،جس معاشرے میں علم و شعور ہوتی ہے اس معاشرے کو اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت لاشعوری کی جانب نہیں دھکیل سکتی،آکسفورڈ انگلش لینگویج اکیڈمی میں طلباء و طالبات کی تقاریر سن کو دلی خوشی محسوس ہوا کہ خضدار کے نونہالوں کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں یکم مارچ سے سکولوں میں داخلہ مہم شروع ہو رہا ہے۔

اس مہم کو قوم کا ہر فرد قومی زمہ داری سمجھ کر چار سال سے کم عمر کے بچوں و بچیوں کو سکولوں میں داخل کرودیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ انگلش لینگویج اکیڈمی خضدار میں سالانہ تقریری مقابلہ کی تقریب سے مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اکیڈمی کے ڈائریکٹر خلیل احمد بلوچ،لیاقت لہڑی اور اعجاز احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ ججز کے فرائض رفیق احمد بنگلزئی اور محمد آصف نے سر انجام دئیے قبل ازیں مقابلہ میں شریک طلباء و طالبات نے بھی مختلف موضوعات پر اپنی تقاریر پیش کئے کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم وہ دولت ہے۔

جسے نہ کوئی چھین سکتا ہے نہ کوئی علم کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی علم میں کمی لا سکتی ہے تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے جن قوموں نے حصول علم پر توجہ دیا،اپنی نئی نسل کو علم کی زیور سے آراستہ کیا وہ قومیں ترقی کی منازل طے کر کے کامیابی کی زندگی گزار رہے ہیں اور جن قوموں نے علم کی علم کو بلند نہیں کیا وہ قومیں ترقی کے منازل طے نہیں کئے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے۔

کہ ہم اپنے بچوں خاص کر بچیوں کو علم کی زیور سے ہر صورت آراستہ کریں آکسفورڈ انگلش اکیڈمی کی تقریب میں طلباء و طالبات کی بھر پور علمی صلاحیتوں کو دیکھ کر نہ صرف میرا دل باغ باغ ہوا بلکہ مجھے خوشی اور فخر محسوس ہوئی کہ ہمارے خضدار کے نو نہالوں کی صلاحیتیں کسی سے بھی کم نہیں اس خوبصورت کامیابی پر میں اکیڈمی کے پوری اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے امید رکھتا ہوں کہ علم کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رکھا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کا کہنا تھا کہ موقع کی مناسبت سے میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ یکم مارچ سے قلات ڈویژن کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں۔

اور سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز ہو گا سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانا اور چار سال کے عمر کے تمام بچوں و بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانا ہم سب کی مشترکہ قومی زمہ داری ہیں اس زمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرنا ہم سب کا فریضہ عین ہے اس متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان،ایجوکیشن آفسران کو ہدایات جاری ہو چکے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر اور دیگر مہمانوں نے سالانہ تقریری مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کی گئی اور اکیڈمی کے ڈائریکٹر خلیل احمد بلوچ نے کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ادارے کی پلیٹ فارم سے طلباء و طالبات کو علم کی نور سے منور کرنے کا یہ سفر جاری و ساری رکھیں گے