پنجگور(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ مضبوط و مستحکم ترقی یافتہ و خوشحال بلوچستان کی راہ میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے اقتدار حاصل کرکے ٹھنڈے کمروں میں نہیں بیٹھے اہل بلوچستان کی پسماندگی محرومی کے خاتمہ اور ان کے میعار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں جنہیں بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے مثبت تبدیلی نظر نہیں آرہی یا محسوس نہیں کررہے وہ بلوچستان اور یہاں کے عوام سے دور ہیں ہمیں نہ صرف عوام کا احساس ہے بلکہ مسائل کے حل کے حوالے سے کوشاں ہیں تمام ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں کرپشن کی ہے نہ کرنے کی اجازت دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاؤس پنجگور میں مختلف قبائلی عمائدین سیاسی رہنماؤں ،زمیندار ایکشن کمیٹی ،لاپتہ افراد کے لواحقین کے وفد سے بات چیت اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو اقتدارملا تو ہم ٹھنڈے کمروں میں نہیں بیٹھے ہمارے سامنے چیلنجز بہت زیادہ ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے ہم انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کررہے ہیں پنجگور کے دورے کے دوران جن مسائل کو شدت کے ساتھ محسوس کیا ان میں امن و امان اور نجی تعلیمی اداروں کی بندش سرفہرست ہیں بچیوں کی تعلیم پر خود ساختہ پابندی اور تعلیمی اداروں کی بندش پر نہ صرف ہمیں تشویش لاحق رہی بلکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کی گئیں بلوچستان کا روشن مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے اور تعلیم پر کسی کی جانب سے قدغن کا مطلب بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننا ہے جو ہم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی کی راہ میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے نہیں دیں اور تعلیم پر قدغن لگانے والوں کے ساتھ انتہائی سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم تعلیم یافتہ ،خوشحال ،ترقی یافتہ مضبوط و مستحکم بلوچستان کے خواہاں ہیں اور اس کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلوچستان کو حقیقی معنوں امن علم و ادب کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں ہمارے دور حکومت میں نہ صرف تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا گیا بلکہ میں نے اپنے تمام فنڈز تعلیم کیلئے دیئے ہیں اب بھی نہ صرف پنجگور بلکہ بلوچستان کے کسی بھی کونے میں تعلیمی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں پنجگور سمیت بلوچستان کی ہر گلی کوچے میں تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا نہ صرف بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا بلکہ انہیں فنی تعلیم بھی جائے گی تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بناسکیں کھوکھلے نعروں سے غریب کا چولہا نہیں جلتا اور بلوچستان کے عوام کی پسماندگی و محرومی کا خاتمہ تعلیمی ترقی سے ہوگی گزشتہ 66سال کی محرومیوں کے خاتمہ میں وقت لگے گا لیکن ہم اپنے عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ برابر کے شریک رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف پہنچانے کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہیں جہاں تک امن و امان کی بات ہے اگر مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کا ماضی کے ساتھ موازنہ کیا جاتاہے تو ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ حالات مکمل طور پر بہتر ہوگئے ہیں لیکن ماضی کی نسبت کافی حد تک بہتری آئی ہے اور جو قوتیں امن و امان کو جواز بناکر بلاوجہ تنقید کررہی ہیں ان کا عوام اور بلوچستان سے وہ قریبی تعلق نہیں ہے جو ہمارا ہے وہ باہر بیٹھے ہیں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور پھر دنیا میں سب سے آسان کام تنقید کرنا ہوتا ہے اگر تنقید میں تعمیر و اصلاح کا کوئی عنصر بھی شامل ہوگا ہم ایسی تنقید کو نہ صرف خندہ پیشانی سے قبول کریں گے بلکہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کی حتی الوسع کوشش کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی ہے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ترقی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے ترقیاتی فنڈ بلوچستان کے عوام کی امانت ہے اور ان کے مستقبل کو بہتر بنانے پر خرچ ہوگا ایک پیسہ بھی اپنی جیب میں نہیں رکھا پنجگور تاناگ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پنجگور کی کھجور مارکیٹ تک باآسانی پہنچے گی اور پنجگور کے زمینداروں و کاشت کاروں کو اپنی اجناس بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی اور انہیں بہتر منافع حاصل ہوگا جس سے ان کے میعار زندگی میں بہتری آئے گی پنجگور ٹو گچک روڑ،پنجگور ٹو ضلع آوارن،سوارب قلات کوئٹہ تک اس روٹ کو دوسال کے اندرہائی وے بنائیں گے، بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔