|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2020

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی سیاست اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے،اقتدار میں ہوتے ہوئے جس طرح انہوں نے عوام کی خدمت کی ہے۔

وہ اس کی مثال نہیں ملتی یہاں سے ماضی میں منتخب ہونے والوں نے عوام کو بھلاکر اپنے مفادات کو ترجیح دی تھی،انہوں نے اقتدار میں ہونے کے باوجود یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ عوامی نمائندہ ہے،بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گذشتہ روز اپنے دوست چوہدری افضال احمد دلو کی خصوصی دعوت پر کھاریاں (دلو) گئے جہاں پر ان کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو ان کے دیرینہ دوست چوہدری افضال احمد، چوہدری اعظم (کینیڈا)،چوہدری سیف(کینیڈا)نے قیمتی گھوڑی بطور تحفہ پیش کی جس پرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے تحفہ قبول نہ کیا اور چوہدری افضال کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہاگیاکہ قاسم خان سوری کی جانب سے قیمتی تحفے قبول نہ کرنا عمران خان کے وژن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ قاسم خان سوری عوام دوست نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ سے متوسط طبقے کی آواز بن کر حکام تک ان کی آواز پہنچائی ہے،بیان میں قاسم خان سوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کوئٹہ کی عوام نے جس امید کے ساتھ قاسم خان سوری کو ووٹ دیاہے وہ اس پر پورا اتر رہے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزارہیں۔