نوکنڈی: نوکنڈی تفتان کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال جوکہ یورپ کو ملانے والی انٹرنیشنل روٹ پہ واقع ہونے کے باوجود میل فمیل ڈاکٹرز کی عدم تقرری کیساتھ ساتھ ایکسرے مشین سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے دالبندین یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے جوکہ اس مہنگائی کے دور میں سفر کرنا جوئے شیر لانے کے متراد ف ہیں۔
نوکنڈی و تفتان اور آس پاس کے دیہاتوں کے مریضوں کے علاج معالجے کا واحدہسپتال نوکنڈی ایک عرصے سے ڈاکٹرز کی تعنیاتی عمل میں نہیں آئی ہے اس کے علاوہ ایکسرے مشین سمیت دیگر امراض کے تشخیص کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ہیں حالانکہ نوکنڈی جوکہ سیندک پراجیکٹ کے دامن میں واقع ہونے کے باوجود یہاں پہ کوئی معیاری ہسپتال نہیں ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے جہاں کارخانے اور فیکٹری لگائے جاتے ہیں تو اس معاہدے میں عوام کی فلاح وبہبود،علاج معالجے،تعلیم،ابنوشی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا پابند بنایا جاتا ہے لیکن سیندک پراجیکٹ کی جانب سے صحت کے شعبے میں تاحال کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کی گئی ہیں جس سے عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہیں تو وہاں سیندک پراجیکٹ کے اعلی حکام اگے بڑھتے ہوئے یہاں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی طور پر تمام جدید سہولیات سے آراستہ ایک ہسپتال کا قیام عمل میں لاکر ماہر امراض ڈاکٹروں کی تعنیاتی عمل میں لاکر معدنی دولت سے مالا مال خطے کے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ٹی ایچ کیو کو تمام تر سہولیات سے لیس کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیں۔