|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند ہیں تاہم اب اس میں مزید 16 دن کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔  پابندی کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

صوبائی وزیرِ ثانوی تعلیم و ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سردار یار محمد رند کی صوبے میں کرونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یار محمد رندنے کہاکہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اگلا فیصلہ 27 مارچ کو کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرکو کہنا تھاکہ صوبے کے دینی مدارس میں بھی تعطیل کیلیے متعلقہ مدارس کے مہتمم اور حکام سے بات چیت کررہے ہیں۔صوبے میں جاری میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ بھی روک لیا گیا ہے۔ جسکی تاریخ اگلی تاریخ کا فیصلہ 27 مارچ کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان سے افغانستان اور ایران کی سرحدیں بھی بند ہیں۔ ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفتان سرحد پر قرنطینہ میں رکھے گئے پاکستانی زائرین کی تعداد 4 ہزار کے لگھ بھگ ہوگئی ہے۔