|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

خضدار :  قومی شاہراہ پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی۔

پولیس کے مطابق جمعہ کے روزکراچی سے کوئٹہ جانیوالی کار قومی شاہراہ زیروپوئنٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران جعفر خان ولد شاہ محمد قوم سمالانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی عبدالرحمان سمالانی اور ڈرائیور محمد ہاشم کو طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید اعلاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔