|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

چمن: پاک افغان سرحد آج بارہویں روز بھی مکمل طور پر بند عوامی نیشنل پارٹی کے قائم کئے گئے خیمہ بستی پر مسافروں کارش عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی،تحصیل صدر منور خان،ضلعی نائب صدر گل باران افغان اوردیگر کارکنوں کی بڑی تعداد کیمپ میں موجود فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا جہاں پر عوام کا مفت علاج ومعالجہ کیاگیا اورچیک اپ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد آج بارہویں روز بھی مکمل طور پر بند رہا جس کی وجہ سے افغانستان جانے والے مسافر پھنس گئے اور پھنسنے والے مسافروں کی بڑی تعداد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی کی ہدایت پر قائم کئے گئے خیمہ بستی کارخ کیا اور وہاں پر رات گزارا کیمپ میں عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیاگیا۔

اس موقع پر پھنسے ہوئے مسافروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں اور چمن شہرمیں ہوٹلوں میں جگہ کم پڑگیاہیں اور ہمارے ساتھ ہوٹلوں کا خرچہ بھی ختم ہوچکاہے اور اس موقع پر اسطرح کے کیمپ ایک نعمت سے کم نہیں جبکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں نے بھرپور کردار اداکیا اور ڈاکٹروں نے مسافروں کو مفت معائنہ بھی کیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی جبکہ پاک افغان سرحد کرونا ء وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بند کردیاگیاتھا۔

جوگزشتہ دو مارچ کو بند کردیاگیاتھا جس کی وجہ سے پاک افغان سرحدباب دوستی کے مقام ہزارو ں کی تعداد میں مسافر اور تاجر سرحد عبور کرتے تھے باب دوستی کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بندکردیاگیاتھاجس سے تجارت کو شدید نقصان پہنچاگیا۔