|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2020

کوئٹہ: کوروناوائرس کیحوالیسے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگوپرمشتمل بنچ نیکی،،،،، سماعت کیموقع پر ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر ایڈووکیٹ اورڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے،عدالت نے کوروناوائرس کی روک تھام کیحوالیسیموثراقدامات نہ کرنیپروفاقی حکومت پر برہمی کااظہار کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نیبریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سرحد بند ہیتو کوروناکیکیسز کہاں سے آرہیہیں، ہمیں بہت بہتر پتہ ہے کہ بارڈر پر کیاہورہاہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم خاموش رہتیہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ہمیں انسان نہ سمجھاجائے، عدالت کا کیس کیسلسلے میں وفاقی نمائندے کیپیش نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا،،،،، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کیاکررہی ہے،ہم وفاقی سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کریں گے۔

ہم نے جب انہیں بلایاتھا تو وہ کیوں نہیں آئے،جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ کیا وفاقی نمائندے کورٹ کو بھی نہیں مانتے،وفاقی سیکرٹری ایسے بندے کو لگایاگیا ہے کہ جو دو تین ماہ میں ریٹائرہورہاہے،جسٹس مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریٹائر ہونیوالیبندے کو کیا دلچسپی ہے۔