مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی 2 ڈینٹل میڈیکل کلینکس سیل تفصیلات کے مطاطق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال نے آج مستونگ بس اڈہ اور بازار کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کر کے ادویات فیس ماسک کی قیمتوں جبکہ میڈیکل اسٹورز مالکان کی لائسنس بھی چیک کیے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے بس اڈہ میں واقع 2 ڈینٹل کلینکس جس کو نان کولیفائیڈ ڈاکٹرز چلا رہے تھے۔
دونوں کلینکس کو سیل کر دیا جبکہ بعض میڈیکل اسٹورز میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھے آئندہ کسی بھی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کیا جائے گامیڈکل کلینکس کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔
مستونگ شہر کے ساتھ ساتھ کھڈکوچہ سورگز درینگڑھ اور دیگر نواحی علاقوں میں قائم عطائی ڈاکٹروں کی غیر قانونی کلنکس اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان تمام نان کولفائیڈ ڈاکٹرز اور غیر معیاری کمپینوں کے ادویات فروخت والوں کو سختی وارنگ دی جاتی ہے کہ وہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔۔بصورت دیگر کاروائی کے دوران کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ملوث افراد کے خلاف موقع پر ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔