کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیاہ کاری کے شبہ پر پیش امام سمیت عورت کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق بدھ کی صبح بارکھان کے علاقے بستی لاکھی میں ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شخص امام عبدالرزاق ولد ربنواز قوم نتکانی اورایک اور خاتون کو سیاہ کاری کاری فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ واقعہ میں خاتون کا رشتہ دار ملوث ہے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اور لیویز کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا ۔