|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2014

سنسناٹی (اسپورٹس ڈیسک)پاک، بھارت جوڑی دار اعصام الحق اور روہن بوپنا نے امریکی ہارڈ کورٹ ٹینس سیزن کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا۔ سنسناٹی ماسٹرز کا پہلا راؤنڈ ہی آخری ثابت ہوا۔پاک، بھارت جوڑی دار اعصام الحق اور روہن بوپنا نے امریکی ہارڈ کورٹ سیزن کا آغاز مایوس کن انداز سے کیا۔ دو ہزار دس میں اعصام اور بوپنا نے ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن کا فائنل کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ لندن اولمپک کے باعث پاک، بھارت جوڑی ٹوٹ گئی۔ دو سال بعد اعصام، بوپنا اس سیزن میں دوبارہ یکجا ہوئے اور انہوں نے دبئی میں ڈبلز ٹائٹل بھی جیتا۔ ہارڈ کورٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی کے بعد پاک، بھارت پیئر ایک مرتبہ پھر یو ایس اوپن میں عمدہ کھیل پیش کرنے کے لئے پرعزم ہے لیکن ان کا آغاز بہتر نہ ہوسکا۔ کینیڈا ماسٹرز میں اعصام ،بوپنا دوسرے رانڈ میں ہار گئے جبکہ سنسناٹی ماسٹرز میں پہلا رانڈ ہی ان کے لئے آخری ثابت ہوا۔ انگلینڈ کے جیک سوک اور کینیڈا کے ویسک پوس پیسل نے اعصام بوپنا کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا دیا۔ سات پانچ اور چھ دو کی شکست نے انہیں مقابلے سے باہر کر دیا۔ یوایس اوپن پچیس اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا۔عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا ، روجرز کپ کے چیمپئن جوویلفریڈ سونگا نے پہلے رانڈ ہی میں ہتھیار ڈال دئیے ۔ سنسناٹی میں جاری اے ٹی پی میں دفاعی چیمپئن سربین سٹار نوواک جوکووچ نے فرانس کے سائمن جائلز کو دلچسپ مقابلے میں شکست دی ، جوکووچ کی دوسرے رانڈ میں فتح کا سکور چھ تین ، چار چھ اور چھ چار رہا ، روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑے بڑے اپ سیٹ کرنیوالے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا سنسناٹی ایونٹ کے پہلے رانڈ ہی میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہوئے ، انہیں روس کے میخائل نے سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ چار سے آؤٹ کلاس کیا۔