دالبندین: کرونا وائرس سے بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں دالبندین شہر و گردونواح میں اسپرے کا سلسلہ جاری عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں پورے ملک میں اقدامات جاری ہیں اسی طرح ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین شہر میں بھی میونسپل کمیٹی کا عملہ چیف آفیسر میونسپلٹی حاجی غلام عباس بوہڑ کی نگرانی میں دالبندین شہر اور آس پاس کے مقامات پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کررہی ہے اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے بابو عبدالصمد نوتیزئی۔سابقہ کونسلر سیٹھ برج لعل بھی اور دیگر بھی موجود تھے۔
عملے نے فیصل کالونی بائی پاس روڈ۔پرنس فہد ہسپتال۔ لندن روڈ۔ہندو محلہ۔ڈارو بازار۔بکرا پیڑی۔ٹیکسی اسٹینڈ۔مرکزی بازار اور دیگر ایریاز میں وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اسپرے کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپلٹی حاجی غلام عباس بوہڑ نے کہا کہ کرونا وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جس سے نجات پانے کے لئے ہرذی شعور کو اپنا کردار ادا کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمارا مذہب دین اسلام بھی ہمیں پاک و صاف رہنے کا درس دیتی ہے ہمیں چائیے کہ ہم اپنے گلی محلے اور شہر کو بھی صاف رکھیں کیونکہ صفائی ستھرائی کی بدولت ہمیں بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر شہر میں اسپرے کا سلسلہ جاری رہے گا اس لئے شہری بالخصوص تاجر برادری بھر پور انداز میں میونسپلٹی اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اپنے شہر صوبے اور ملک کو کرونا وائرس سے پاک کریں۔