|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

جھل مگسی: سماجی تنظیم ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر عبدالخالق آئیں و کابینہ نے کہا کہ ہے بلوچستان حکومت کی حکومتی اقدامات کے دعوے کے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلع جھل مگسی گنداواہ میں واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں کروناوائرس کے حوالے سے کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیے گئے ہیں نہ ماسک نہ ہی کٹ اور نہیں ادویات فراہم کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کے اظہار انھوں نے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی کو ماسک اور واش ہینڈ ینگ اتحاد گنداواہ کی جانب سے دیئے گئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ایک پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی بیماری کروناوائرس جوکہ پوری دنیا خوف و ہراس میں مبتلا ہے جبکہ دوسری جانب بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسکرینگ وغیرہ سہولیات تو دور کی باتیں ایک ماسک بھی ناپید ہے۔

ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر عبدالخالق آرائیں اور ان کی کابینہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا۔لیکن کوئی سہولیات میسر نہیں۔جس میں نہ کوئی ماسک نہ ہی اسکرینگ کچھ بھی سہولیات نہیں۔انھوں نے کہا کہ جان لیوا بیماری کروناوائرس کے حوالے سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہی ہے۔

جو کہ حکومتی دعووں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔سماجی تنظیم ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر عبدالخالق آرائیں اور ان کی کابینہ نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان،کمشنر نصیرآباد ودیگر سے اپیل کی ہے کہ ضلع جھل مگسی میں کروناوائرس کے حوالے سے فوری طور پر بنیادی سہولیات اور ماسک،اسکرینگ اور ادویات فراہم کیے جائے تاکہ جان لیوا بیماری سے نمتایا جاسکیں۔آخر میں سماجی تنظیم ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر عبدالخالق آرائیں نے اپنی کابینہ سمیت لوگوں میں ماسک اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔