|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2020

مستونگ:  اسسٹنٹ کمشنر کا احسن اقدام ماسک اور گلوز مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 میڈیکل اسٹورز سیل تفصیلات کے مطاطق عوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے مستونگ بازار میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بلمقابل میڈیکل اسٹورمیجر چوک پر واقع نیو چلتن میڈیکل اسٹور اور شہید نواب غوث بخش میموریل کے سامنے واقع میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر فیس ماسک اور گلوز کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر تینوں میڈیکل اسٹورز کو غیر معینہ مدت تک سیل کر دیاجبکہ شہر کے دیگر شاہراوں کے کلینکس میں بھی ماسک اور گلوز کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضع ریے کہ عوامی شکایات پر گزشتہ کئی روز سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسر اقبال نے نان کولیفائیڈ ڈاکٹروں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر دی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی پھیلاو اور روک تھام میں فیس ماسک اور گلوز کا استمال کرنا انتہائی ضروری ہیماسک اور گلوز کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث شہر کے اکثر میڈیکل اسٹورز مالکان نے اس ہنگامی صورتحال کا نا جائز فائدہ اٹھا کر فیس ماسک اور گلوز کو دگنی قیمت پر فروخت کر رہے تھیانھوں نے کہا کہ اس انسانیت دشمن کاروبار اور عوام کی مجبوریوں سے نا جائز فائدہ اٹھانے کی قطعی طور پر کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایسے انسانیت دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا ججک تحریری طور پر اپنی شکایات درج کرے یا ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے۔۔فوری طور پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔