|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2020

کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پرموسم خشک ہونے کا امکان بتایا گیاہے۔ تاہم کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، بارکھان اور ژوب اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

علاقائی موسمیاتی مرکز کوئٹہ کے آفیسر محمد اسلم کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ تاہم صوبے کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت بارکھان میں 11 سینٹی گریڈ، دالبندین10سینٹی گریڈ،گوادر16.5سینٹی گریڈ، جیونی18.0سینٹی گریڈ، قلات4.0سینٹی گریڈ،خضدار17.5سینٹی گریڈ، لسبیلہ12.5سینٹی گریڈ، نوکنڈی19.0سینٹی گریڈ، پنجگور13.0سینٹی گریڈ، پسنی17.5سینٹی گریڈ،کوئٹہ8.0سینٹی گریڈ، سبی20.5سینٹی گریڈ، تربت6.5سینٹی گریڈ، ژوب10سینٹی گریڈ،اورماڑہ 13.0سینٹی گریڈ اورزیارت میں 5.1سینٹی گریڈنوٹ کیا گیا۔